پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیش کر دی۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی رابطہ کرے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوا۔پنجاب اسمبلی میں ترین گروپ
ناراض ہے۔اگلے الیکشن میں ترین گروپ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا۔پیپلز پارٹی کی ق لیگ یا ترین گروپ سے عدم اعتماد لانے پر سنجیدہ نہیں ہے۔عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی نظر آئی تو ہم کیوں نہیں کریں گے۔پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تو مرکز میں چار پانچ دن ہی لگیں گے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں حکومتی اتحادیوں اور ان گروپس سے رابطے کیے تو انہوں نے اسے فائدے کے لیے استعمال کیا۔ترین گروپ کے قومی وصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز سے رابطے میں ہیں۔اس حکومت کو مزید ایک دن برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔احتجاج ہو یا تحریک اعتماد حکومت کے خلاف ہر طریقہ استعمال کریں گے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔ہمارا یقین و عزم ہے کہ صاف و شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے۔صاف و شفاف الیکشن میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔سیاسی جدوجہد کو پرے خلوص سے آگے بڑھائیں۔جبکہ جیو ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق رانا ثناء اللہ کی پیشکش قبول ہے،اب ان سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے کہوں گا کہ اپنی قیادت کا ہماری قیادت رابطہ کروائیں۔انہوں نے رانا ثناء کی پیشکش کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چاہیں تو مطلوبہ نمبر سے کہیں زیادہ حاصل کر سکتی ہیں۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago