آٹا ، چینی اور گھی اتنا سستا کہ جیسے بالکل مفت ، حکومت نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ، نئی قیمت کیا ہوگی ؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹا ، چینی اور گھی اتنا سستا کہ جیسے بالکل مفت ، حکومت نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ، نئی قیمت کیا ہوگی ؟ جانیں . .

. وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ چار اشیائے ضروریہ آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف تیار کرلیا ہے، تعلیم صحت کی سہولیات غریب اورمتوسط طبقات کے ہر فرد کو میسر ہوں گی، بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خیبرہختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے . قانون بنا کر کابینہ کے حوالے کر دیا ہےکہ 2018 سے کہ رہا ہوں بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں . دوسری جانب وزیراعظم عمرا ن خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے ، ضلع اور تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی گئی ہیں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈائون جاری رہے گا، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے . وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی . مزید جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا . ملاقات میں وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے اور پائیدار اقدامات کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے . مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی گئی ہیں . منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا . . .

متعلقہ خبریں