لاپتہ ممران اسمبلی کی بازیابی کوفوری طور پر یقینی بنایا جائے،منظور کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اقلیتی ارکان پر مشتمل جام حکومت کی جانب سے معزز ممبران اسمبلی کا اغوا خصوصا خواتین کو غیرقانونی طور جبری حراست میں رکھنا نہ صرف ممبران اسمبلی کے استحقاق بلکہ آئین پاکستان اور اسلامی معاشرے وقبائلی روایات کو انتہائی بری طرح روندھا گیا ہے جسکی پرزور مذمت اورحکومت سے مطالبہ کیاجاتا ہے کہ لاپتہ ممران اسمبلی کی بازیابی کوفوری طور پر یقینی بنایا جائے اور وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے 25 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں مزیدکسی بھی قسم کی غیرآئینی رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی ڈویژنل عہدیداران اور سینئر ممبران کے مشترکہ اجلاس کے بعدجاری ہونے والے بیان میں کہی گئی۔اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، میر اسماعیل لہڑی،سید حسنین ہاشمی،آرگنائزرنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو،ڈویژنل آرگنائزرز میر اعجاز سنجرانی،میر روف رند،طاہر محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر،رابطہ سیکرٹری عبدالفتح جمالی،سردارزادہ شہزاد بھوتانی،سردارزادہ اورنگرنگزیب کھتران،میر فاروق جمالی،بابو جان لہڑی، شاہ زمان غلزئی،سیداسلم شاہ،محب اللہ ترین اور دیگر نے شرکت کی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت اپنے غیرآئینی غیر قانونی اسلامی وقبائلی روایات کے برعکس خواتین ممبران کے اغوا جیسے اوچھے ہتھکنڈوں کے استمعال کے باوجود تحریک عدم اعتماد کے اسمبلی میں پیش کرنے کے دوران 34 اراکین کی حمایت پر جام کمال بلوچستان اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔لہذا جام کمال کو اخلاقی طور پر 25 تاریخ سے پہلے مستفی ہوجانا چاہیے بی اے پی کے عہداران اور ممبران نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام تر پارلیمانی گروپ اور خصوصا بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی کے تمام ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی کہ تمام ایم پی ایز پارٹی آئین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میرظہور بلیدی کی قیادت میں باہمی اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے بہترین مفاد میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک اعتماد کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

28 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

40 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

59 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago