سٹیٹ بنک گورنر نے سیاسی بیان دینے ہیں تو الیکشن لڑیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل سٹیٹ بنک کے گورنر نے کہا تھا کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے جس کا بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدا پہنچا ہے اگر بیرون ملک پاکستانیوں فائدہ نہیں پہنچا ہے تو باقی جو پاکستانی عوام ہے ان کو کا کیا بنے گا اگر انہوں نے سیاسی بیان دینے ہیں تو الیکشن لڑیں ان کے خاندان میں پہلے بھی لوگ الیکشن لڑتے رہے ہیں گورنر سٹیٹ بینک اس طرح کے بیان دیتے ہیں اگر ان سے کوئی سوال پوچھا جاتا ہے کہتے ہیں کہ یہ سیکرٹ ہے یہ آئی ایم ایف کے لوگ ہیں جو ملک کا دیوالیہ کر جائیں گے اور چلے جائیں گے لیکن اس ملک میں ہم نے رہنا ہے یہ پاکستان کی بات کریں دوسروں کی بات نہ کریں اس پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کو سپیکر قومی اسمبلی نے بولنے کا موقع دیا تو اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کورم کی نشاندہی کر دی سپیکر قومی اسمبلی نے گنتی کا حکم دیا لیکن پورا نہیں تھا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

4 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

4 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago