بل گیٹس نے پاکستانی پولیو ورکر کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی

نیویارک (قدرت روزنامہ) مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس پاکستانی خاتون پولیو ورکر سے متاثر ہوکران کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کر دی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس پاکستان کی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کے بلند حوصلے کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔بل گیٹس نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں پولیو ورکر شمائلہ رحمانی انسداد پولیو مہم کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلاتی دکھائی دیتی ہیں۔
بِل گیٹس نے شمائلہ رحمانی کا تعارف بھی کرایا، انھوں نے لکھا شمائلہ رحمانی پاکستانی پولیو ویکسنیٹر ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ ان کی کمیونٹی کا ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی نے لکھا کہ شمائلہ اس مہم کے دوران زیادہ تر ایسے خاندانوں سے ملیں جو چاہتے تھے کہ ان کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگیں، لیکن کچھ ایسے والدین بھی ملے جنھوں نے خوف یا معلومات کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کیا، لیکن شمائلہ ہمت نہیں ہارتیں۔انسداد پولیو مہم کے لیے بنائی جانے والی اس ویڈیو میں شمائلہ نے پاکستان میں مہم کے دوران پیش آنے والے واقعات اور مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

3 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

4 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago