آصف زرداری کی جیالوں کواین اے133 کےانتخابی معرکے کی بھرپور تیاری کی ہدایت

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کواین اے133 کا انتخابی معرکہ لڑنے کیلئے تیاری کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ کارکن تمام اختلافات بھلا کر ضمنی الیکشن کی تیاری کریں، پارٹی امیدوار کا اعلان 24 گھنٹے میں کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔
ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور اسلم گل شریک تھے۔ اس موقع پر آصف زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو این اے 133 کا انتخابی معرکہ لڑنے کیلئے تیاری کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 133میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کا اعلان 24 گھنٹے میں کر دیا جائے گا، پیپلز پارٹی این اے 133 کا انتخابی معرکہ بھر پور طریقے سے لڑے گی، کارکن تمام اختلافات بھلا کر پر عزم طریقے سے ضمنی الیکشن کی تیاری کریں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئین وقانون کی بالا دستی اور جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔ جس پر جمشید اقبال چیمہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، جمشید چیمہ بطورجلد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے امیدوار حلقے میں انتخابی مہم شروع کررہے ہیں، اس دوران جمشیدچیمہ نے حلقے میں اپنے حمایتی دھڑوں کی حمایت کیلئے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے، 2018 میں اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے الیکشن لڑا تھا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago