وزیراعظم نے پاک بھارت میچ دیکھنے یو اے ای جانیوالے شیخ رشید کو واپس بلالیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلانے پر شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ روز دو روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے دو روز کے لیے چھٹی لی ہے وہ پاک بھارت میچ دیکھنے جارہے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں سے وہ ہنگامی طور پر وطن واپس آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر

وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایا۔شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پروازپی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج اور راولپنڈی میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث شیخ رشید کو واپس بلایا ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago