میتھیو ہیڈن بھائی! تم پاکستان یا بھارت کی طرف ہو؟ بھارت بارے بیان نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا
انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کھلاڑی دباؤ میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں . انہوں نے بھارتی کھلاڑی رشب پنٹ کے حوالے سے بھی کہا کہ وہ باؤلرز کے حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں . میتھیو ہیڈن کے بیان نے شائقین کرکٹ کو کچھ تشویش میں مبتلا کردیا اور انہوں نے اس تشویش کے اظہار سوشل میڈیا پر خوب کیا . صارفین نے پہلا سوال تو یہی پوچھا کہ آخر ہیڈن پاکستان کے ساتھ ہیں یا بھارت کے ساتھ . ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شاید آپ کو بھارتی بلے بازوں سے زیادہ پاکستانی بلے بازوں پر توجہ دینی چاہیے . ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی کوچ بھی بھارتی کھلاڑیوں کا مداح ہے تو دوسرے نے لکھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ راہول اور پنٹ کی تیاری کرکے آئیں اور امتحان میں روہت شرما آجائے . میتھیو ہیڈن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباؤ بھی ویسا ہی ہوتا ہے جیسا آسٹریلین ہوتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے تاہم یہ دباؤ اتنا ہی اثر کرتا ہے جتنا آپ اسے خود پر حاوی ہونے دیتے ہیںاس وقت جو موقع میسر ہے وہ تاریخ ساز موقع ہے، اور میں محسوس کررہا ہوں کہ ہمارے کھلاڑی اس موقع کے لیے تیار ہیں . . .