میتھیو ہیڈن بھائی! تم پاکستان یا بھارت کی طرف ہو؟ بھارت بارے بیان نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے گزشتہ روز انٹرویو دیا اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا جس نے پاکستانی شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میتھیو ہیڈن کے مطابق بھارتی بلے باز کے ایل راہول پاکستان کیلئے ‘ایک بڑا خطرہ‘ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کھلاڑی دباؤ میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑی رشب پنٹ کے حوالے سے بھی

کہا کہ وہ باؤلرز کے حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میتھیو ہیڈن کے بیان نے شائقین کرکٹ کو کچھ تشویش میں مبتلا کردیا اور انہوں نے اس تشویش کے اظہار سوشل میڈیا پر خوب کیا۔ صارفین نے پہلا سوال تو یہی پوچھا کہ آخر ہیڈن پاکستان کے ساتھ ہیں یا بھارت کے ساتھ۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شاید آپ کو بھارتی بلے بازوں سے زیادہ پاکستانی بلے بازوں پر توجہ دینی چاہیے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی کوچ بھی بھارتی کھلاڑیوں کا مداح ہے تو دوسرے نے لکھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ راہول اور پنٹ کی تیاری کرکے آئیں اور امتحان میں روہت شرما آجائے۔میتھیو ہیڈن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباؤ بھی ویسا ہی ہوتا ہے جیسا آسٹریلین ہوتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے تاہم یہ دباؤ اتنا ہی اثر کرتا ہے جتنا آپ اسے خود پر حاوی ہونے دیتے ہیںاس وقت جو موقع میسر ہے وہ تاریخ ساز موقع ہے، اور میں محسوس کررہا ہوں کہ ہمارے کھلاڑی اس موقع کے لیے تیار ہیں۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago