”تصویر میں دو نوں لڑکے میر لیے فرشتوں سے کم نہیں کیونکہ ۔۔۔“نوجوانوں نے اکیلی لڑکی کی سنسان سڑک پر کس طرح مدد کی ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)خاتون صحافی شازیہ سعید نے ٹویٹر پر دو نوجوان لڑکوں کے ساتھ رات کے وقت تصویر بنا کر اپ لوڈ کی اور بتایا کہ کس طرح ان لڑکوں نے اس کی مدد کی جب کوئی ان کیلئے اپنی گاڑی نہیں روک رہا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی شازیہ سعید نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ سوچ رہے ہونگے کہ یہ لڑکے کون ہیں اور میں ان کے ساتھ کیا کر رہی ہوں۔ یہ میرے لئے فرشتوں سے کم نہیں تھے۔ آج رات کو آفس سے واپسی پر جو کہ 9 بجے ہوئی میری سکوٹی ایک دم بند ہو گئی اور چلنے سے انکار کر دیا۔“

”بہت کوشش کی لیکن نہ جی اس نے نہیں چلنا تھا۔جس روڈ پہ کھڑی تھی ٹریفک تو تھی وہاں لیکن اندھیرا بھی تھا اور رش نہیں تھا۔۔ تبھی کہیں سے ایک لڑکا میری مدد کیلئے آیا،وہ لڑکا ان دونوں میں سے نہیں ہے کیونکہ اس نے تصویر بنوانے سے انکار کر دیا ۔ خیر اس کو میں نے کک لگانے کے لئے بولا کیوں کہ سکوٹی کی کک مجھ سے نہیں لگتی۔۔۔ اس سے بھی نہیں لگی تو لگا شائد اس میں بھی میری طرح زور نہیں ہے۔ تبھی موٹر سائیکلز پہ سوار کچھ لوگوں کو روکنا شروع کیا تو کوئی نہیں رکا ، سیدھے ہاتھ پہ کھڑا لڑکا پہلے تو چلا گیا پھر واپس آیا وجہ پوچھی۔ میں نے اسے بھی کک لگانے کا بولا۔

ان حالات میں بھی لوگ ایسے مدد کرتے ہیں۔۔۔ میں سچ میں ان لوگوں کی شکر گزار ہوں۔۔۔ اور اس وقت سے سوچ رہی ہوں کہ آخر اس واقعہ سے اللہ مجھے کیا بتانا چاہ رہے ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago