خورشید شاہ سینٹرل جیل سے احتساب عدالت پہنچ گئے

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سینٹرل جیل سے احتساب عدالت سکھر پہنچ گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت میں ضمانت پر رہائی سے متعلق کاغذات پر دستخط کردیئے ہیں .

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو واپس سینٹرل جیل لے جایا جائے گا، سینٹرل جیل سے آج سہہ پہر خورشید شاہ کی رہائی عمل میں آئے گی . واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو بڑے جلوس کی صورت میں ان کی رہائش گاہ لایا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں