آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ پاکستان مراکش کی پہلی مشترکہ فوجی مشق تھی جس میں انسداد دہشت گردی آپریشنز سے متعلق مختلف ڈرلز شامل تھیں . آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشق کا مقصد دونوں افواج کا ایک دوسرے کے انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے تجربے کو شیئر کرنا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں پاک مراکو مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں جاری پاک مراکو مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا .
متعلقہ خبریں