لاہور(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کل بھارت کے خلا ف مدمقابل ہو گی اور میچ میں جیت کی صورت میں جہاں وہ قوم کی آنکھ کا تارا ہوں گے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے زبردست بونس بھی ان کا منتظر ہو گا اور ہر کھلاڑی کو میچ فیس کی مزید آدھی رقم دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اس وقت کھلاڑیوں کو ایک ٹی 20 میچ کے 3 لاکھ 38 ہزار 250روپے ملتے ہیں لیکن اگر 24 اکتوبر کو شیڈول میچ میں قومی ٹیم فتح حاصل کرتی ہے تو ہر کھلاڑی کو میچ فیس کی آدھی رقم بونس کے طور پر ملے گی جو تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے اور اس طرح ہر کھلاڑی کو صرف میچ فیس کی مد میں ہی 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ملے گی۔
اس کے علاوہ ٹی 20 رینکنگ میں نمبرون ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے پر بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اتنا ہی بونس ملے گا اور اگر ایونٹ کا فائنل جیتا تو پھر 300 فیصد بونس دیا جائے گا اور اس طرح دیگر انعامات کیساتھ وہ 10 لاکھ روپے سے زائد رضافی رقم حاصل کر سکیں گے۔
بھارت کیخلاف میچ یا آئی سی سی ایونٹ جیتنے پر پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان تو ہوتا ہی ہے مگر اس کیساتھ ہی حکومت اور دیگر شخصیات سے بھی انعامات مل جاتے ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ ورلڈکپ میں فتح حاصل کرنے قومی ٹیم کے کھلاڑی کروڑوں روپے بھی کما لیں گے تو غلط نہ ہو گا۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…