بارشیں برسانے والی ہوائیں آج شام پاکستان میں داخل ہو ں گی ،موسلادھار بارش ، بارفباری اور ژالہ باری کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشیں برسانے والی ہوائیں آج شام پاکستان میں داخل ہو ں گی ،موسلادھار بارش ، بارفباری اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی گئی . تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کےروزملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

بالائی اضلاع میں بعض مقامات پرژالہ باری اور پہاڑوں پر پرفباری متوقع ہے . اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے . محکمہ موسمیاتکے مطابق ہفتہ کےروزملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی/وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . بالائی اضلاع میں بعض مقامات پرژالہ باری اور پہاڑوں پرپرفباری متوقع ہے . اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھاربارش بھی متوقع ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا . تاہم بالائی خیبرپختونخوامیں چند مقامات پربارش ہوئی . سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:دروش03،میرکھانی،دیر02اورکالام میں01ملی میٹرریکارڈ کی گئی . آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ00،بابوسراوراسکردومیں03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں