بیوروکریسی نیب کی وجہ سے کوئی کام نہیں کر رہی ، وزیر تعلیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر تعلیم شفقت محمو د نے نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی نیب کی وجہ سے کوئی کام نہیں کر رہی . سارے کام رکے ہوئے ہیں .

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں شدید خو ف وہراس ہے . کوئی افسر کسی کام کو ہاتھ لگانے کو تیا رنہیں ہے . دنوں کے کام مہینوں میں ہورہے ہیں . دوسری جانب نیب نے وزیر تعلیم کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی اگر آئین کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے نیب کے اس وقت1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،ان ریفرنسز کی مالیت تقریباً 1300ار ب روپے ہے، ان میں سے بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں . ادھر پیپلزپارٹی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس نیب قوانین میں ترمیم کا اختیار ہے . . .

متعلقہ خبریں