بیوروکریسی نیب کی وجہ سے کوئی کام نہیں کر رہی ، وزیر تعلیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر تعلیم شفقت محمو د نے نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی نیب کی وجہ سے کوئی کام نہیں کر رہی ۔ سارے کام رکے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں شدید خو ف وہراس ہے۔ کوئی افسر کسی کام کو ہاتھ لگانے کو تیا رنہیں ہے۔
دنوں کے کام مہینوں میں ہورہے ہیں۔ دوسری جانب نیب نے وزیر تعلیم کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی اگر آئین کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے نیب کے اس وقت1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،ان ریفرنسز کی مالیت تقریباً 1300ار ب روپے ہے، ان میں سے بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ادھر پیپلزپارٹی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس نیب قوانین میں ترمیم کا اختیار ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

6 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

6 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

6 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

6 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

6 hours ago