شعیب ملک کو سکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا ؟ بھارت کے خلاف میچ پر کپتان بابراعظم کھل کر بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹاکر ا کل شام سات بجے ہو گا جس کیلئے شائقین کرکٹ کا جوش و ولولہ دیدنی ہے اور میچ کو بڑی سکرینز پر دکھانے کیلئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں . پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے لیکن پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل میچ سے قبل کیا جائے گا ، سکواڈ میں شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے ، شعیب ملک بھی سپنرز کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں .

بھارت کے خلاف میچ سے متعلق بابراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ، ورلڈ کپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے ، ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہو گی ، ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ آسان نہیں ہو گا ، شعیب ملک بھی سپنرز کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں