اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان تین روز ہ دورہ سعودی عرب پر روانہ ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے خبریں چل رہی تھیں کہ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ ہیں تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی عمران خان کے ہمراہ دورہ سعودی عرب پر جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں ۔
دورہ سعودی عرب کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم موجود ہیں۔
گزشتہ روز دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…