نورمقدم قتل کیس ، ایک اور گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نورمقدم قتل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی ، پچھلے دنوں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کی والدہ کو بھی ضمانت پر رہا کردیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نورمقدم قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ایک اور ملوم کی ضمانت منظور کرلی ۔

جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس میں ملزم ظاہر جعفر کے باورچی جمیل کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ملزم ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام کو اسلام آباد میں اپنے گھر بلاکر قتل کر دیا تھا۔ملزم ظاہر جعفر نے نورمقدم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار چھر ےسے قتل کردیا ۔ ملزم نےنورمقدم کا تیز دھار چھرےسے گلا کاٹ کر سر دھڑ سے جدا کردیا تھا ۔

تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او محمد شاہد کے مطابق نور مقدم کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے والدین کی گرفتاری 25 جولائی کو عمل میں آئی تھی ۔

Recent Posts

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

12 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

29 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

38 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

49 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

58 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

1 hour ago