حکومت اور فوج میں ’ ڈیڈلاک‘ برقرار! نوٹیفیکیشن جاری نہ کر کے حکومت نے کونسا نقصان کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلا م آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے یقین دہانی کروائی تھی کہ یہ معاملہ جمعہ تک حل ہو جائے گا۔شیخ رشید کی یقین دہانی کے باوجود انٹر سروسز انٹیلی جنس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کی تصدیق کرنے والا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔وزیر

داخلہ شیخ رشید کا 17 اکتوبر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اہم تقرریوں کے معاملے پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری سے متعلق تمام معاملات فوج اور دفتر وزیراعظم کے باہمی اطمینان سے طے کیے گئے۔اس وقت وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ تقرری کی تصدیق اگلے جمعے تک ہو جائے گی۔تاہم جمعے کی نصف شب تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو سکا تھا۔اہم تقرری پر حکومت اور فوج کے درمیان واضح ڈیڈ لاک نے اپوزیشن جماعتوں کو ہتھیار فراہم کیا جو مہنگائی اور اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف بڑے مظاہرے کر رہی ہیں۔اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ ڈیڈ لاک برقرار رکھنے کی اجازت دے کر وزیراعظم ملک کے اہم اداروں کو کمزور کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے 6 اکتوبر فوج میں اعلیٰ عہدوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔ان اعلان کردہ عہدوں میں لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری بھی شامل تھی۔ 14 اکتوبر 2021ء کو وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔عسکری قیادت سے میرے سے بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو دور ہو جائے گی۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، سب کلئیر ہو جائے گا۔آرمی چیف نے بتایا آرمی ایکٹ میں اس بات کی مزید گنجائش نہیں ۔تمام معاملات حل ہو چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی نوٹیفیکیشن جلد جاری ہو جائے گا۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

15 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

25 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

35 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

52 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

1 hour ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

1 hour ago