یمن (قدرت روزنامہ)سمندر ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے اکثر لوگوں کو کچھ نا کچھ مل ہی جاتا ہے۔ لیکن اکثر سمندر انسان کو کچھ ایسا دے جاتا ہے جس کا اسے یقین بھی نہیں ہوتا ہے۔ آپ کو ایک ایسے مچھیرے کے بارے میں بتائیں گے جس کی قسمت ایک مچھلی نے بدل کر رکھ دی۔
یمن سے تعلق رکھنے والے اس مچھیرا اس وقت پھولے نہیں سما رہا تھا۔ فارس عبدالحکیم نامی مچھیرا یمن کے شہر عدن کا ریائشی ہے اور ماہی گیری کے پیشے سے وابسطہ ہے۔ عبدالحکیم روزمرہ کی طرح اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے تھے، اسی دوران انہیں ایک مچھلی ملی جو اکہ بے جان سمندری سطح پر موجود تھی۔
فارس کا کہنا تھا کہ ایک دن ہمیں ایک مردہ مچھلی ملی، وہ مچھلی اس وقت انہیں ملی جب وہ مچھلیاں پکڑنے کھلے سمندر میں گئے ہوئے تھے۔ اس مچلھی کے پیٹ سے فارس کو عنبر آسود ملا، جو کہ پرفیوم بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ کالے رنگ کا یہ عنبر آسود فارس کی قسمت بدلنے والا تھا۔
عنبر آسود نایاب چربی نما مادہ ہے جو کہ وہیل مچھلی میں پایا جاتا ہے۔ فارس نے وہیل مچھلی کے پیٹ سے تین من وزنی عنبر آسود نکالا، جسے بعدازاں ایک اماراتی تاجر نے 15 لاکھ ڈالر میں خریدا۔ فارس بتاتے ہیں کہ اس رقم سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ کچھ نے اپنے گھر بنائے، تو کوئی نئی کشتیاں خرید لایا۔ میں نے نیگا گھر لیا اور اپنا مستقبل محفوظ بنایا۔ میں سمندر کبھی نہیں چھوڑوںگا، سمندر میرا ساتھی ہے۔ فارس کو سمندر سے عشق ہے اور انہیں اپنا وقت سمندر میں بتانا پسند ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…