سندھ

کراچی اسلام آباد ایئر پورٹس پرکارروائی، 3مسافروں سے ساڑھے 14 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی / اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس پرکارروائیوں کے دوران بیرون ملک جانے والے تین مسافروں سے ساڑھے چودہ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن پکڑلی گئی ہے۔

🔴 PTI & SIC Parliamentary Party Meeting | Zartaj Gul Press Conference | D-Chowk Shooting Inquiry



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

سماء ٹی وی کے مطابق پہلی کارروائی میں کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی مائع ہیروئن برآمد کی گئی۔۔ ملزم حسان خان نے دو کلو پانچ سو گرام مائع آئس ہیروئن کو کپڑے میں بھگو رکھا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ پر ہی دوسری کارروائی میں ابوظہبی جانے والے ادریس خان نامی کے سامان میں موجود مائع ہیروئن سے تر کپڑوں سے گیارہ کروڑروپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

دوسری جانب اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے دو کروڑ روپے مالیت کی ایک کلو تین سو بتیس گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم محمد جان نے ہیروئن اپنے کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی گرفتار تینوں ملزمان کو گرفتار ملزمان مزید کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *