عالمی دنیا

یوٹیوبرز کیلئے بڑی خوشخبری، انتہائی اہم فیچر متعارف

نیویارک (قدرت روزنامہ) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کے ڈیڑھ سال بعد اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی۔ کمپنی کی جانب سے فیچر کی خبر آٹو ڈبنگ کی حامل کچھ مثالی ویڈیوز کے ساتھ شیئر کی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیچرلاکھوں کی تعداد میں موجود معلوماتی یا تعلیمی یوٹیوب پارٹنر پروگرام چینلز کے لئے دستیاب ہے اور اس کو وسیع پیمانے پر جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔

🔴 PTI & SIC Parliamentary Party Meeting | Zartaj Gul Press Conference | D-Chowk Shooting Inquiry



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنی انگریزی زبان کی ویڈیو فرانسیسی ، جرمن ، ہندی ، انڈونیشین ، اطالوی ، جاپانی، پرتگالی یا ہسپانوی زبان میں ڈب کرسکیں گے۔جبکہ ان زبانوں میں سے کسی زبان کی ایک ویڈیو کی صرف انگریزی ڈبنگ کی جا سکے گی۔

یہ عمل خود کار طریقے سے ہونا چاہئے ، اور تخلیق کار ویڈیو لائیو ہونے سے پہلے ان کا پری ویو کر سکیں گے۔ جبکہ ڈب شدہ ویڈیوز یوٹیوب اسٹوڈیو کے زبانوں کے سیکشن میں دیکھنے کے لئے دستیاب ہوگی اور آٹو ڈب لیبل کے ساتھ دِکھائی دے گی۔

کمپنی نے مثال کے لیے ڈبنگ کے ساتھ تین ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں سے دو کو بالترتیب فرانسیسی اور ہندی سے انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے اور ایک کو انگریزی میں ڈبنگ کے لیے مختلف آپشنز کے ساتھ آزمایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *