پاکستان
ایئر لائنز نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کے ٹکٹ مہنگے کر دیے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے مختلف ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور کے یک طرفہ ہوائی ٹکٹ کی قیمت زیادہ سے زیادہ 36 ہزار روپے ہے، مگر اب اس میں ہوشربا اضافے کے بعد کراچی سے لاہور ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 89 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔