وزیراعطم کے دورہ ازبکستان سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اور سیکورٹی اعتبار سے نیا دروازہ کھلے گا،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ ازبکستان سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اور سیکورٹی اعتبار سے نیا دروازہ کھلے گا، امید ہے آنے والے سالوں میں وسطی ایشائی ریاستوں کے ساتھ تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ جمعرات کو دورہ ازبکستان کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے صدر سے بھی
ملاقات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورہ کا اہم مقصد پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان سفری سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں سے سامان تاشقند تک آئے، اس سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ہماری تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوگا، وزارت تجارت نے اس حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ اس دورہ کا دوسرا حصہ افغانستان میں امن سے متعلق ہے، کل (جمعہ) کو یہاں ایک اہم کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں علاقائی روابط پر بات ہوگی اور وزیراعظم علاقائی روابط کی اہمیت پر گفتگو کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقائی روابط سے معیشت کی وسعت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بڑی تعداد میں کاروباری افراد بھی تاشقند آئے ہوئے ہیں، انہیں یہاں کاروبار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورہ سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان معاشی اور سیکورٹی اعتبار سے دروازہ کھلے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وفد کو بہت احترام سے نوازا گیا، سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے، ہیلی کاپٹر فضاءمیں گردش کرتے رہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ازبکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا

Recent Posts

خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی

لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…

28 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے لیا

پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…

50 mins ago

اب کوئی بھی ملک ڈپازٹ اور قرض رول اوور کرنے کے لیے تیار نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…

1 hour ago

یوٹیوب میں ایک اوربہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…

2 hours ago

وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے: فلک شبیر کا شوہروں کو مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…

2 hours ago

حارث روف نےاہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…

2 hours ago