26 نومبرکوجو”جھانسی کی رانی“بن رہی تھی آج وہ ”منہ چھپارہی ہیں،عظمیٰ بخاری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 26 نومبرکوجو”جھانسی کی رانی“بن رہی تھی آج وہ ”منہ چھپارہی ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر وزیرعظمی ٰبخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بشری بی بی آج اچھے بچوں کی طرح خاموش ہیں،جوشیلےخطاب کرنے والی بشری بی بی آج اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئیں،ڈی چوک فتح کرنے آئی تھی آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ بشری بی بی میڈیا کو بتاتی ڈی چوک سے بھاگنےکا پلان انکا تھا یا گنڈاپورکا تھا؟ آج قوم کوبتاتی ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ بیچاری نے پہلا انقلاب لیڈ کیا وہ بھی گلے پڑ گیا،بشری بی بی کی غیر سیاسی سوچ اورغیر سیاسی فیصلوں نے انکی پارٹی کو تقسیم کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر وزیرعظمی ٰبخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انقلاب فروم ہوم مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے،جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔