معیشت / کاروباری دنیا

زرمبادلہ ذخائر پونے 3 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ ذخائر پونے 3 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی ہوئی ہے۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے میں پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر پر آگئے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 1.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ریزرو 12 ارب 5 کروڑ ڈالر ہوگئے۔بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 3.3 کروڑ ڈالر کی کمی آئی اور ڈیپازٹس 4 ارب 55 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *