نواز شریف کیساتھ رابطے تیز! سلیکشن کمیٹی کو کیا کرنا ہوگا؟ ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا گیا

شیخوپورہ (قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ رابطے تیز ہوگئے ہیں۔اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کوئی بھی نام لیے بغیر انکشاف کیا کہ نواز شریف کے ساتھ رابطے تیز ہوگئے ہیں۔دوران تقریر ن لیگ رہنما نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، سلیکشن کمیٹی قوم کی آواز سنے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینا ہوگی، سڑکوں پر آکر دما دم مست قلندر کرنے کا وقت ہے، نواز شریف کو لانے کے لئے نعرہ مستانہ لگانا ہوگا۔جاوید لطیف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر عوام پر نئے ٹیکسز لگیں گے، نواز شریف کا پاکستان چاہیے تو سلیکٹڈ سے ملک کو آزاد کروانا ہے۔انہوںنے کہاکہ جرائم کی شرح بڑھ گئی، معیشت کا پہیہ جام ہورہا ہے، آٹا، گھی، چاول، پٹرول اور دالوں کی قیمتیں تین گنا بڑھ گئیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ تین سال پہلے 35روپے کلو آٹا تھا، آج 75روپے کلو ہے، عوام روٹی کو ترسے اور ان کا کتا گوشت کھائے عوام کو یہ منظور نہیں۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

50 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago