پاکستان
پاکستان میں 48 گھنٹوں میں پاسپورٹ جاری کرنے کی سروس کا آغاز
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ان افراد کے لیے تیز رفتار سروس متعارف کروا دی ہے جو 48 گھنٹوں کے اندر پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ تین کیٹگریز میں پاسپورٹ جاری کرتا ہے، نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک۔ ہر کیٹگری کی فیس اور پاسپورٹ کی ترسیل کا وقت مختلف ہے۔
نارمل کیٹگری میں پاسپورٹ 21 ورکنگ دنوں میں جاری کیا جاتا ہے جبکہ ارجنٹ کیٹگری میں یہ وقت پانچ دن کا ہوتا ہے۔
فاسٹ ٹریک کیٹگری میں درخواست دینے کی صورت میں پاسپورٹ دو ورکنگ دنوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کیٹگری کی فیس دیگر کیٹگریز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔