بھارتی اداکار نے خود سے 18 سال چھوٹی ’بھانجی‘ کو اپنی تیسری بیوی بنا لیا، اولاد بھی متوقع
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی فلموں کے معروف اداکار اور ہدایتکار ”بالا“ نے خود سے 18 سال چھوٹی بھانجی سے تیسری شادی کرلی ہے اور اب دونوں والدین بننے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری سے وابستہ بالا کو اپنی بھانجی کوکیلا میں سچا پیار نظر آیا تو انہوں نے معاشرے کے خلاف جا کر اس سے تیسری شادی کرلی۔
بالا نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہیں اور اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
”بیڈ بوائز“ سے مشہور اداکار نے کہا کہ جو لوگ ان سے جلتے ہیں ان کے پاس نہ گاڑی ہے اور نہ ہی گھر۔
تامل اداکار بالا اور ان کی تیسری اہلیہ کوکیلا
ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو لوگ حسد کرتے ہیں وہ ہر چیز اور ہر ایک میں خامیاں دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوکیلا کی عمر 24 سال ہے اور وہ کچھ عرصے سے میرے ساتھ ہیں۔ مجھے دیر سے ان کی سچی محبت کا احساس ہوا۔
اداکار بالا کی تیسری اہلیہ کوکیلا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماما طویل عرصے سے اکیلے تھے، مجھے ان کی سخاوت کی وجہ سے پیار ہوگیا، وہ چھوٹی عمر سے ہی سب کی مدد کررہے ہیں۔
اداکار بالا نے پھر انکشاف کیا کہ کوکیلا اپنے جذبات کو ڈائری میں لکھتی رہی ہیں۔ ڈائری پڑھنے کے بعد میں نے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اداکار بالا کی پہلی شادی گلوکارہ امرتا سریش سے ہوئی تھی، جن سے 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔
اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر الزبتھ کو اپنا ہم سفر بنایا۔ الزبتھ سے علیحدگی کے بعد کوکیلا اداکار کی زندگی میں آئیں، جن سے انہوں نے 23 اکتوبر کو شادی کی۔
کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ان کی چوتھی شادی ہے تاہم اداکار نے منورما آن لائن سے بات کرتے ہوئے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔
بالا نے اپنی بھانجی کوکیلا کو اپنی دوسری بیوی بتایا۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے 21 سال کی عمر میں چندنا نامی لڑکی سے خفیہ شادی کی تھی لیکن گھر والوں نے انہیں الگ کر دیا تھا۔
چوتھی شادی کے دعوے پر انہوں نے کہا کہ کیا لوگ واقعی مانتے ہیں کہ یہ میری چوتھی شادی ہے؟ یہ مضحکہ خیز ہے۔ قانونی طور پر کوکیلا میری دوسری بیوی ہیں۔ انہوں نے الزبتھ سے شادی کے دعوے کو بھی خارج کر دیا جو مبینہ طور پر ان کی تیسری بیوی ہیں۔
اداکار بالا نے بھی الزبتھ کے ساتھ اپنی شادی کو غیر قانونی بتایا۔ تاہم برے وقت میں ان کا ساتھ دینے پر اظہار تشکر بھی کیا۔
انہوں نے اپنی تیسری بیوی امرتا سریش کا ذکر نہیں کیا، جنہوں نے ان کے خلاف استحصال کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ اداکار کو اکتوبر کے اوائل میں گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
بالا نے امریتا پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے انہیں اپنی بیٹی سے ملنے نہیں دیا۔
اس کے جواب میں گلوکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بالا ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔
اداکار نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اکتوبر کے آخر میں کوکیلا سے شادی کی۔