ٹیکنالوجی

آئی فون اور کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کا پیچیدہ عمل اب ہوا آسان!

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)آئی فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کے پیچیدہ عمل سے تنگ صارفین کیلیے مائیکروسافٹ نے بہترین فیچر متعارف کروا دیا۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

مائیکروسافٹ کا نیا فیچر آئی فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے عمل کی سہولت فراہم کرتا ہے جو فی الحال ’فون لنک‘ ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

فیچر کا مقصد آئی فون صارفین کیلیے فائل شیئرنگ کے تجربے کو آسان کرنا ہے جو ونڈوز کمپیوٹر بھی استعمال کرتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کا مذکورہ فیچر صارفین کو درپیش تاریخی چیلنج سے نمٹتا میں مدد فراہم کرے گا۔

’فون لنک‘ ایک مائیکروسافٹ ایپلی کیشن ہے جو صارفین کو اپنے iOS یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز ونڈوز کمپیوٹرز سے منسلک کرتی ہے۔ یہ نوٹیفکیشنز، کال مینجمنٹ اور اب فائل شیئرنگ تک آسان رسائی کو قابل بناتا ہے۔

آپ آئی فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کیلیے یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں:

سب سے پہلے اُس فائل کا انتخاب کریں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں
’شیئر‘ آئیکن کو دبائیں
’لنک ٹو ونڈوز‘ سلیکٹ کریں
آخر میں اُس ڈیوائس کا انتخاب کریں جس کے ساتھ شیئرنگ کرنی ہے
کمپیوٹر سے آئی فون پر فائل بھیجنے کیلیے یہ طریقہ آزمائیں:

کمپیوٹر پر اُس فائل کا انتخاب کریں جو آئی فون پر بھیجنی ہے
فائل پر رائٹ کلک کر کے ’شیئر‘ کا اتنخاب کریں
آخر میں اُس فون کا انتخاب کریں جس پر فائل بھیجی جانی ہے۔
یہ واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی قابل رسائی نہیں ہے اور صرف ونڈوز انسائیڈر پروگرام کے ممبران کیلیے ہے۔ اسے استعمال کرنے کیلیے iOS 16 یا اس کے بعد کا ورژن ہونا ضروری ہے۔ ساتھ ہی ونڈوز ایپ ورژن 1.24112.73 یا اس کے بعد کا لنک بھی درکار ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *