فن و ثقافت شوبز

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس ، عدالت نے آمنہ عروج سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا، عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ جولائی 2024 میں آمنہ عروج کی سربراہی میں ایک گینگ نے ڈراما بنانے کے بہانے خلیل الرحمٰن قمر کو بلانے کے بعد اغوا کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے نقدی رقم اور سامان بھی لوٹ لیا تھا۔خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کیے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *