ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں ‘سبز سعودی عرب’ منصوبے کے سلسلے میں پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کر دیا۔ وہ سبز سعودی عرب سپریم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز اپنے افتتاحی خطاب میں ولی عہد نے مذکورہ منصوبے کے سلسلے میں مملکت میں مختلف نوعیت کے منصوبوں کے پہلے پیکج کا اعلان کیا۔ یہ پیکج ماحول کے تحفظ اور ماحولیات کی تبدیلی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نقشہ راہ ہو گا۔ اس کا مقصد سبز سعودی عرب کے منصوبے کے مجوزہ اہداف کو پورا کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔بن سلمان نے بتایا کہ مملکت توانائی کے شعبے میں کئی منصوبے شروع کر رہی ہے۔ ان کا مقصد 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 27.8 کروڑ ٹن کی کمی کرنا ہے۔سعودی ولی عہد نے بتایا کہ شجر کاری کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس میں 45 کروڑ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے اور 80 لاکھ ہیکٹر خراب اراضی کو بحال کیا جائے گا۔ مملکت میں 20 فی صد سے زیادہ اراضی کو قدرتی جنگلات میں تبدیل کیا جائے گا۔بن سلمان کے مطابق سعودی عرب کا ہدف ہے کہ 2060 تک کاربن کے اخراج کو صفر تک پہنچا دیا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے منصوبوں میں 700 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو گی۔ اس سے سبز معیشت ترقی پائے گی، مختلف نوعیت کے روزگار کے مواقع جنم لیں گے اور نجی سیکٹر کے لیے ضخیم سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…