رنگ نکھارنے کیلئے سونف اور الائچی کا استعمال مفید ہے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہرے رنگ کی چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل سونف اور الائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔سونف اور الائچی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، اِنہیں کھانوں سمیت چائے یا قہوہ بنانے کے لیے بھی
استعمال کیا جاتا ہے، دونوں کا استعمال سانسوں کو تازہ دم بناتا ہے اور ہاضمے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، میٹابالزم تیز ہوتا ہے۔مارکیٹ میں با آسانی دستیاب سونف اور الائچی کو ملا کر ا ستعمال کرنے سے جہاں صحت پر بے شمار مثبت اثرات آتے ہیں وہیں اِن کے استعمال سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سونف اور الائیچی کو ملا کر کھانے یا ان کا قہوہ بنا کر پینے سے خوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے، سونف اور الائچی کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے اور جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ رنگت میں واضح نکھار آتا ہے، دونوں کے قدرتی اجزا ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر بھی نہیں پڑتا۔غذائی ماہرین کے مطابق جہاں سونف کے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے، سونف اور الائچی کے استعمال سے صحت پر آنے والے مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں۔سونف میں وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس کے سبب اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق سونف پیس کر اس کا قہوہ بنا کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال معدے کی مضر صحت رطوبت اور تیزابیت کو خارج کر تا ہے اور گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔فرحت بخش احساس دلانے والی سونف اور الائچی کا استعمال دماغ کی کمزوری اور یادداشت کے لیے بہترین دوا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سونف اور الائچی میں ’فیمیل ہارمون‘ ایسٹروجن کی متوازن افزائش کی بھی خاصیت پائی جاتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال خواتین کے یے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔سونف دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی بہت مفید قرار دی جاتی ہے، اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بھی بڑھتی ہے۔سونف کی کچھ مقدار چبانے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے، پسی ہوئی الائچی اور سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنے سے بخار اور بد ہضمی کے دوران ہونے والی متلی کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Recent Posts

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

4 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

21 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

8 hours ago