بھارت کو شکست دینے پر لاکھوں روپے کا بونس پاکستانی کرکٹرز کا منتظر

دبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پر بونس پاکستانی کرکٹرز کا منتظر ہوگا ، ہر کھلاڑی کو میچ فیس کی مزید آدھی رقم دی جائے گی۔ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا پہلا میچ ہی روایتی حریف بھارت سے ہے، اس میں فتح پر کھلاڑیوں کے ویسے ہی وارے نیارے ہو جاتے ہیں مگر ساتھ ہی سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت بھی انھیں بونس ملے گا۔
اس وقت کھلاڑیوں کو معاہدے کے تحت ایک ٹی ٹونٹی میچ کے 3 لاکھ 38 ہزار 250 روپے ملتے ہیں، بھارت سے کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں اس کی آدھی اضافی رقم تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا یعنی صرف میچ فیس کی مد میں ہی 5 لاکھ سے زائد رقم ملے گی۔ ٹی ٹونٹی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے پر بھی قومی کھلاڑی میچ فیس کا مزید آدھا حصہ بطور بونس حاصل کریں گے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں 300 فیصد بونس کھلاڑیوں کو دیا جائے گا، یوں دیگر انعامات کے ساتھ وہ 10 لاکھ سے زائد رقم اضافی حاصل کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 16 لاکھ ڈالربطور انعام دیے جائیں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق انعامی رقم کھلاڑیوں میں یکساں تقسیم ہوتی ہے، اس میں سے ایک کھلاڑی کے شیئر کی مساوی رقم ٹیم مینجمنٹ کو دی جائے گی، پی سی بی ٹائٹل جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کیلئے عام طور پر علیحدہ سے انعام کا بھی اعلان کرتا ہے، حکومت اور دیگر شخصیات سے بھی انعامات کی بارش ہوتی ہے، اس لحاظ سے پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں کھلاڑی کروڑوں روپے کما سکتے ہیں۔

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

5 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

20 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

26 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

34 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

43 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

58 mins ago