اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک اور خطے کے لیے ضروری ہے۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا۔ ان کا کہنا تھا
کہ ازبکستان اور پاکستان میں تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم ازبک صدر شوکت میرزییو کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم کا اعلی سطح وفد وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان سے کاروباری برداری کا بڑا گروپ بھی تاشقند جائے گا۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…