میرے حساب سے پاکستانی ٹیم بہت مضبوط ہے ہائی وولیٹج میچ سے قبل ویرات کوہلی کا اہم انکشاف

دبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے . پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے کبھی ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ٹورنامنٹ سے ہٹ جاتی ہے .

پاکستانی ٹیم سے متعلق سوال پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا میرے حساب سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہے اور مضبوط رہی ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا نقشہ تبدیل کر دیتے ہیں، ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہمیں بس اس دن اچھا کھیلنا ہے . بھارتی کپتان نے کہا کہ پریشر گیم کا ہوتا ہے لیکن ہم نے بس فوکس ہو کر کھیلنا ہے، میچ سے باہر بہت کچھ ہو رہا ہوتا ہے لیکن اس سے ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا، گراؤنڈ میں بھی ماحول مختلف ہوتا ہے لیکن کھیلنے کے انداز میں فرق نہیں آتا . . .

متعلقہ خبریں