میرے حساب سے پاکستانی ٹیم بہت مضبوط ہے ہائی وولیٹج میچ سے قبل ویرات کوہلی کا اہم انکشاف

دبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے کبھی ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ٹورنامنٹ سے ہٹ جاتی ہے۔پاکستانی ٹیم سے متعلق سوال پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا میرے حساب سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہے اور مضبوط رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا

نقشہ تبدیل کر دیتے ہیں، ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہمیں بس اس دن اچھا کھیلنا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پریشر گیم کا ہوتا ہے لیکن ہم نے بس فوکس ہو کر کھیلنا ہے، میچ سے باہر بہت کچھ ہو رہا ہوتا ہے لیکن اس سے ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا، گراؤنڈ میں بھی ماحول مختلف ہوتا ہے لیکن کھیلنے کے انداز میں فرق نہیں آتا۔

Recent Posts

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

6 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

15 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

22 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

36 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

41 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

48 mins ago