کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے ممکنہ استعفیٰ کے بعد نئے وزیراعلیٰ کیلئے ناموں پر غور،جام کمال خان اور حمایتی ارکان کا نوابزادہ طارق مگسی اور سردارسرفرازڈومکی کے ناموں پر اتفاق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے ممکنہ استعفیٰ یا تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کی کامیابی کومدنظررکھتے ہوئے حکومتی ارکان کی جانب سے قبل از وقت نئے وزیراعلیٰ کے ناموں پر بھی غور شروع کردیاگیاہے۔اس ضمن میں نوابزادہ طارق مگسی اور سردار سرفراز ڈومکی کے نام سرفہرست مانے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ حتمی فیصلہ آنے کا انتظار کیاجارہاہے اور اگر صورتحال حکومت کے ہاتھ سے نکلتی نظرآئی تو ان دو ناموں کو نئے وزیراعلیٰ کیلئے پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے سامنے رکھاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تاحال ناراض ارکان سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…