ڈیرہ مراد جمالی، مزدوروں پر دستی بم حملہ،4مزدور زخمی

تمبو(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں روڈ کو تعمیر کرنے والے مزدوروں پر موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کردیا دھماکے سے 4مزدور زخمی ہوگئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاپولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے مانجھوٹی کے گوٹھ ہیبت واہ میں بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم موٹر سائکل سوار دھشتگردوں کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا دھماکے کے نتیجے میں سندھ کے شہر سکھر سے تعلق رکھنے والے 4مزدور محمد شعبان بھٹی،وحید علی بھٹی،میر محمد مہر اور امان اللہ بھٹی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنھوں نیزخمیوں کو فوری طور پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ۔مراد جمالی پہنچا دیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Recent Posts

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

4 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

15 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

18 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

24 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

29 mins ago

تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی…

34 mins ago