بابر اعظم کی تکنیک ویرات کوہلی سے بہتر ہے، انضمام الحق

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بابر اعظم کی تکنیک کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انضمام الحق نے پاکستان اور بھارتی ٹیم کے کپتانوں کا موازنہ کیا اور کہا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی عظیم پلیئرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تکنیک کا موازنہ کروں تو بابراعظم کی تکنیک، ویرات کوہلی سے بہتر لگتی ہے، جس طرح بابر بیٹنگ کر رہا ہے، مجھے لگتا ہے وہ سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ویرات نے بھی اپنے ملک کیلئے بہت پرفارمنس دی ہیں، لیکن اس میں جارح مزاجی بہت زیادہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بابر نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے، اس کے حساب سے کوہلی سے ریکارڈ بہتر ہے، پاکستانی کپتان کو ابھی اپنے کیریئر کی اونچائی کو چھونا ہے۔

انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ بابر کا بہترین کھیل اب بھی سامنے آنا باقی ہے، بیٹسمینوں کی زندگی 30 سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں کوہلی پر زیادہ پریشر ہوگا، بابر پر بھی دباؤ ہوگا، بھارتی کپتان پر اضافی پریشر اس لئے ہے کہ یہ بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی رنز کیلئے بھوک اس کو دوسروں سے بہتر بناتی ہے، میں نے کسی اور بیٹسمین میں رنز کی اتنی بھوک نہیں دیکھی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی…

9 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

14 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

20 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

40 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

48 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

60 mins ago