بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں جیتے ،بھول کر میدان میں اترنا ہوگا،با بر اعظم

(قدرت روزنامہ)قو می کر کٹ ٹیم کے کپتا ن بابر اعظم کا کہنا ہےکہ کوشش کریں گے بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک پر یس کا نفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ہم نے بھارت کے خلاف سکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ بھارت کے میچ کا مجھ پر یا ٹیم پر پریشر نہیں۔ خود بھی پرسکون ، کھلاڑیوں کو بھی پرسکون رہنے کا کہا ۔ سرفراز احمد کی صلاحیتوں سے انکار نہیں مگر ہم نے بھارت کے خلاف بیسٹ کمبینیشن کا انتخاب کیا۔

بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شعیب ملک سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں جیتے اس کو بھول کر میدان میں اترنا ہوگا۔صرف بھارت کا میچ نہیں پورا ورلڈ کپ اہم ہے ۔

ایک سوال کےجوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پاک بھارت میچ سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کوئی خاص پیغام نہیں بھیجا ۔متحدہ عرب امارات آنے سے پہلے ٹیم کی ملاقات ہوئی تھی، اس میں 1992 کے تجربات شئیر کئے۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

2 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

8 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

28 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

36 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

48 mins ago

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

56 mins ago