پاکستان میں لڑکیوں کے ساتھ زی ادتی کے واقعات بڑھنے کی وجہ کیا ہے اور اس کا حل کیسے ممکن ہے ؟

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جنسی ہراسگی کے مقدمات 90 دنوں میں مکمل ہونے چاہئیں مگر ان مقدمات کو 20-20 ماہ گزر جاتے ہیں لیکن ان پر کوئی سنوائی نہیں ہوتی، مقدمات کے فیصلے دیر سے ہونے سے جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، عدلیہ، سول سوسائٹی اور حکومت کو اس معاملے میں ایک پیچ پر آنا ہوگا اور خاص طورپر جنسی ہراسگی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانا ہوگا۔ یو این وومن پروگرام کے تحت مقا می ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر
کراچی نے کہا کہ میں آج آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ بحیثیت عورت میری ماں نے میری بہت اچھی تربیت کی کیونکہ میرے والد کا انتقال اس وقت ہوگیا تھا جب میں 19 سال کا تھا، میری والدہ نے ہی مجھے اکیلے اس مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے ہر مرحلے میں میری تربیت اور رہنمائی کی،میری نانی نے میری والدہ کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کی تھی جس کے باعث یہ سب کچھ ممکن ہوسکا، میرے والد کے جلد انتقال ہونے کے باعث میری والدہ معاشی اور انتظامی طوپر بااختیار ہوئی اور یہی چیزیں انہوں نے مجھ میں منتقل بھی کیں تاکہ ان کی فراہم کردہ تربیت کو میں آگے پہنچاؤں اور اس سے لوگوں کی خدمت کروں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عورت جب بااختیار ہوتی ہے تو وہ اپنے بچوں کی تربیت اپنے حساب سے بہتر انداز میں کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عورت کو بااختیار ہوناچاہئےتاکہ وہ خود فیصلہ کرسکے اس کو کیا کرنا ہے؟یہ نہیں ہونا چاہئے کہ گھر کے بڑے اس پر اپنے فیصلے تھونپے کی کوشش کریں، جب عورت با اختیار ہوگی تو صحیح طریقے سے اپنے گھر کو آگے لے کر چل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ عورت ہی ہمارے معاشرے کو بدل سکتی ہے کیونکہ عورت کی گود ہی بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے، یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں عورت کچھ معاملے میں تو بااختیار ہوتی ہے لیکن چند جگہوں پر اسے نظر انداز کیا جاتا ہے، اس کے فیصلے نہیں مانے جاتے، ہمیں چاہئے کہ عورت کو اسکا حق دیں، احترام کریں اور اس کے فیصلوں کو تسلیم کرکے اس پر عمل بھی کریں۔

Recent Posts

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

2 mins ago

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

24 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

50 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

55 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

1 hour ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

1 hour ago