وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے، حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کرے گی، مظاہرین جہاں ہیں وہیں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، دھرنا پر امن رہے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے، پرامن رہنے کی صورت میں پولیس اور سیکورٹی ادارے دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیں گے . دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعدرضوی سمیت تحریک کے دیگررہنماؤں اورکارکنان کی رہائی،ا ن کیخلاف بنائے گئے مقدمات ختم کرنے اورسعد رضوی کانام فورتھ شیڈول سے نکالنے سے متعلق دودن کی مہلت مانگی ہے . . .
اسلام آباد / لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ احتجاجی شرکا اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کریں گے .
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں معاملات کافی حد تک طے پا چکے ہیں، ٹی ایل پی کے زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا اور ماضی میں کیے گئے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے کے معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں