جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے میں اہم پیشرفت، عدالت نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے میں عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق 29مئی کو جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کی طرف سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاکر نے صلیب کو نامناسب انداز میں اپنے لباس کے ساتھ پہنا، جو کہ مسیحی برادری کا مذہبی نشان ہے۔

مسیحی برادری نے اپنی درخواست میں کہا کہ ”ٹک ٹاکر کے اس اقدام سے مسیحیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہٰذا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔“ بعد ازاں جنت مرزا نے اس غلطی پر مسیحی برادری اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی تھی اور مذکورہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اب سلیم سلویسٹر نامی شخص نے جنت مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی اے سے مسیحی برادری کی مذکورہ درخواست پر جواب مانگ لیا ہے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

24 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

26 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

29 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

48 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

52 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

56 mins ago