ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پربھاری بونس پاکستانی کرکٹرز کا منتظر

دبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پر بونس پاکستانی کرکٹرز کا منتظر ہوگا جب کہ ہر کھلاڑی کو میچ فیس کی مزید آدھی رقم دی جائے گی۔ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا پہلا میچ ہی روایتی حریف بھارت سے ہے،یوں تو اس میں فتح پر کھلاڑیوں کے ویسے ہی وارے نیارے ہو جاتے ہیں مگر ساتھ ہی سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت بھی انھیں بونس ملے گا۔اس وقت کھلاڑیوں کو معاہدے کے تحت ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے 3 لاکھ 38 ہزار 250روپے ملتے ہیں،بھارت سے جیتنے پر اس کی آدھی اضافی رقم تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہو

جائے گا،یعنی صرف میچ فیس کی مد میں ہی 5 لاکھ سے زائد رقم ملے گی۔رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے پر بھی گرین شرٹس میچ فیس کا مزید آدھا حصہ بطور بونس حاصل کریں گے،ورلڈکپ کا فائنل جیتنے پر 300فیصد بونس کھلاڑیوں کو دیا جائے گا،یوں دیگر انعامات کے ساتھ وہ 10 لاکھ سے زائد رقم اضافی حاصل کر سکیں گے۔یاد رہے کہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 16لاکھ ڈالربطور انعام دیے جائیں گے۔سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق انعامی رقم کھلاڑیوں میں یکساں تقسیم ہوتی ہے، اس میں سے ایک کھلاڑی کے شیئر کی مساوی رقم ٹیم مینجمنٹ کو دی جائے گی، پی سی بی کھلاڑیوں کے لیے عام طور پر الگ سے انعام کا بھی اعلان کرتا ہے،حکومت اور دیگر شخصیات سے بھی انعامات ملتے ہیں، اس لحاظ سے اگر ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی توکھلاڑی کروڑوں روپے کما سکتے ہیں۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

17 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

41 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

49 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago