طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن سے براستہ مصر اسلام آباد پہنچا، اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا جائے گا . قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جو کہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے ، موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا . اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ، بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے . طیاروں کے حصول میں تعاون کیلئے سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر وزیر ہوابازی اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کیا . اس موقع پر ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کے پروڈکٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، پی آئی اے نے حالیہ دونوں میں آپریشن اور سیفٹی کے تمام بین الاقوامی معیار میں بہتری حاصل کی ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائنز کے بیڑے میں ایک اور ایئر بس320 طیارہ شامل ہوگیا ، طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن سے براستہ مصر اسلام آباد پہنچا . یہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ ہے ، ایئربیس 320 طیارہ چھ سال کی لیز پر حاصل کیا گیا .
متعلقہ خبریں