رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کا بہت بڑا قدم ہے ، صدر مملکت

کراچی (قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ و زیراعظم کا رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا فیصلہ بڑ ا بہت قدم ہے، ہمیں اشرف امخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے اور ہم قرآن مجید،اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا کی طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیںاس لئے ہمیں اپنی قوم کی تربیت کرنی چاہئے اس ضمن میں سب سے پہلے علمائے کرام عبادات کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی تربیت دیں، حکومت اچھی اور معیاری تعلیم کے لئے کام کررہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گورنرہائوس میں منعقدہ سیرت النبیؐکانفرنس سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ایک اہم ستون ہے اور قوم کی تربیت میں اس کا اہم رول ہے پاکستان کا میڈیا ایک ذمہ دار میڈیا ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ کانفرنس میں شریک علماء و مشائخ کا شکر گذار ہوں،کانفرنس میں معلوماتی اور ایمان کو تازہ کرنے والی گفتگو ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے تصور رکھتے ہیں اور وہ علماء کی مدد کے منتظر ہیں تاکہ ملک کو فلاحی ریاست بنایا جاسکے اس سلسلہ میں ریاست پاکستان کا حکمران آپ کی طرف ہاتھ بڑھا رہا ہے علماء کرام عمران خان کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم رحمت العالمین اتھارٹی بنا رہے ہیں یہ اتھارٹی وزیر اعظم کو مشورہ دیگی اورتمام عالم اسلام کے علما ء کرام اس میں شامل ہوں گے لیکن پاکستان کے علماء کرام اسے لیڈ کریں گے کیونکہ علماء کرام کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیںہے ،اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ریاست مدینہ بنائیں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ میرے اللہ نے وزیر اعظم کے دل میں نبی ؐ کی محبت رکھی ہے جب نبی ؐ کا ذکر آتا ہے ہمارے سر تعزیم میں جھک جاتے ہیں ،وزیر اعظم ہر جگہ ہمارے نبی ؐ کی بات کرتے ہیں جو بات دل سے کی جائے وہ اثر کرتی ہے،نبی ؐ کی تعلیمات اپنانے سے ہی ہم سرخرو ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہمیں بتاناہوگا کہ اپنا رول ماڈل نبی ؐ کو بنائیںاس وقت بچوں کے ذہن میں رول ماڈل نبی ؐ کی ذات کو نہیں بتایا جاتا ہے کیونکہ اسکول میں ہمیں یہ نہیں پڑھایا گیا ،اب یہ حکومت بچوں کو دینی تعلیم دلوا رہی ہے ، آج پرائمری سطح پر سیرت النبی ؐ پڑھائی جارہی ہے ۔
سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر سال ہم عقیدت و محبت ، جوش اور جذبہ سے عید میلا د لنبی ؐ مناتے ہیں کیونکہ ہم ان کے نام لیوا امتی ہیں اور ان کی غلامی اور اتباع کا دم بھرتے ہیں اور ان کے لائے ہوئے دین کی عزمتوں کو دل و جان سے مانتے ہیں ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ اتھارٹی اس وژن کی عکاس ثابت ہوگی اس ضمن میں علما ء کرام کا کردار انتہائی ناگزیر ہے تاکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکے ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

36 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

47 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

51 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

54 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago