پاک بھارت میچ سپر اوور میں جائیگا اور پاکستان کی فتح ہوگی،رمیز راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی۔چیئرمین پی سی بی نے نجی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں وہ طالب علموں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو پاک بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا اور پاکستان جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراؤنڈ میں الگ منظر ہوتا ہے تاہم بھارت کے خلاف میچ کا دبائو نہیں لینا، بس گیند کی طرف دیکھنا ہے، دبائہ لینے سے نہ رات کو نیند آئے گی نہ بھوک لگے گی،اچھا کھیلا بھی نہیں جائے گا۔قومی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری ایسی ٹیم ہونی چاہیے تھی کہ سب کہتے بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے، ہم نے پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب اس کی جیت کیلئے اعتماد کریں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ہاں سلیکشن کے مسائل ہیں ٹیلنٹ کی نشاندہی نہیں ہوتی۔رمیز راجہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آنا چاہتے ہیں اس حوالے سے جلد سیریز ری شیڈولڈ ہونیکی خبر ملے گی، اس سلسلے میں ای سی بی کے چیف نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آرہے ہیں۔

Recent Posts

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

1 min ago

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

33 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

43 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

50 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

57 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

1 hour ago