امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد سارہ خان کو مہنگی پڑگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کو وزیر داخلہ امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔سارہ علی خان کو اْن کا یہ اقدام اْس وقت مہنگا پڑگیا جب سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ شروع ہوئی اور ٹوئٹر صارفین نے انہیں طرح طرح کے تبصروں سے نوازا۔دراصل اکثر صارفین نے سارہ علی خان کی مبارک باد کو کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری اور اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ

کے تناظر میں لیا۔ایک صارف نے کہا کہ سارہ علی خان نے امیت شاہ کو مبارکباد اسی لئے دی ہے کیونکہ بالی ووڈ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریڈار پر ہے۔ٹوئٹر صارفین نے سارہ علی خان کی مبارک باد کو امیت شاہ کی نیک خواہشات سمیٹنے کی کوشش قرار دیا تاکہ وہ این سی بی سی خود کو محفوظ رکھ سکیں۔بھارتی اداکارہ نے وزیر داخلہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جی کو سالگرہ پر مباکباد اور نیک تمنائیں قبول ہوں۔سارہ علی خان کے ٹوئٹ کے نیچے ایک صارف نے لکھا ‘نو مور این سی بی ریڈار’، ایک نے لکھا’اب آپ محفوظ ہوگئیں’، اور ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ‘سارہ علی خان نے اس طرح خود محفوظ بنالیا’۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

7 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

18 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

30 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

39 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago